کوہاٹ ،گرلز ڈگری کالج کے قریب بم دھماکہ، 11افراد جاں بحق ، 5افراد زخمی، دھماکہ مسافر گاڑی کے قریب ہوا ، دھماکہ خیز مواد گھی کے ڈبے میں رکھا گیا تھا

اتوار 23 فروری 2014 13:51

کوہاٹ ،گرلز ڈگری کالج کے قریب بم دھماکہ، 11افراد جاں بحق ، 5افراد زخمی، ..

کوہاٹ(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) کوہاٹ میں پشاور چوک کے قریب بم دھماکہ ہوا ہے جس میں11افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

نمائندہ اُردو پوائنٹ کے مطابق کوہاٹ میں پشاور روڈ پر گرلز ڈگری کالج کے قریب دھماکہ ہوا ، جس میں 11افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 5افراد زخمی ہو ئے ہیں،ڈی پی او کوہاٹ سلیم مروت کے مطابق بم دھماکہ گھی کے ڈبے میں رکھے دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ہوا ، دھماکہ خیز مواد کا وزن6کلو تھا،آئی جی خیبرپختونخوا ناصر خان درانی کے مطابق دھماکہ مسافر گاڑی کے قریب ہوا ہے . زخمیوں کو لیاقت میموریل ہسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :