رابطوں کے باوجود حکومتی کمیٹی طالبان کمیٹی سے ملاقات نہیں کررہی، پروفیسرابراہیم

اتوار 23 فروری 2014 13:09

رابطوں کے باوجود حکومتی کمیٹی طالبان کمیٹی سے ملاقات نہیں کررہی، پروفیسرابراہیم

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری۔2014ء) طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسرابراہیم کا کہناہے کہ متعدد رابطوں کے باوجود بھی حکومتی کمیٹی طالبان کمیٹی سے ملاقات نہیں کررہی ایسا لگتا ہے کہ انہیں حکومت سے اجازت نہیں مل رہی۔

(جاری ہے)

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے طالبان کمیٹی کے رکن کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اگر اب تک آپریشن کا مثبت نتیجہ نکلا ہے تو انہیں بھی اس بارے میں بتایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ باجوڑ سے وزیرستان تک لاکھوں قبائلی آپریشن ہی کی وجہ سے پہلے ہی بے گھر ہیں اور اب مزید لاکھوں لوگ بے گھر ہوجائیں گے۔پروفیسر ابراہیم نے مزید کہا کہ ان کی جانب سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان سے بارہا رابطے کئے گئے لیکن وہ ملاقات پر آمادہ نظر نہیں آتے ایسا نظر آتا ہے جیسے انہیں حکومت کی جانب سے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی جس کی وجہ یہ ہے کہ مذاکراتی کمیٹیاں بے معنی ہوگئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :