پولیس بس کی کار کو ٹکر سے ہلاک ہونیوالے دلہا ، دلہن سمیت آٹھ افراد نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک ،دلہن پروین اور رشتے داروں کی نماز جنازہ آبائی علاقے بورے والا میں ادا کی گئی ،فاسٹ بالر عرفان سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی،دولہا ارشد کی نماز جنازہ فیصل آباد کے علاقے سمندری میں ادا کرنے کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا ،جنازے اٹھنے پر کہرام

اتوار 23 فروری 2014 13:02

بورے والا/سمندری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) بورے والا میں تیزرفتارپولیس بس کی نوبیاہتا جوڑے کی کار کو ٹکر سے جاں بحق ہونے والی دلہن پروین اور اس کے رشتے داروں کی نماز جنازہ اتوار کے روز آبائی علاقے بورے والا میں ادا کردی گئی ، نماز جنازہ میں فاسٹ بالر محمد عرفان سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ دولہا محمد ارشد کی نماز جنازہ فیصل آباد کے علاقے سمندری میں ادا کرنے کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا ۔

جب ایک ہی خاندان کے افراد کے جنازے اٹھے تو کہرام برپا ہو گیا اور رشتہ دار ایک دوسرے سے گلے لگ کر اور دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔حادثے میں دلہااور دلہن سمیت ایک ہی خاندان کے 8افراد کی زندگی کے چراغ گل ہوگئے۔حادثے کے ذمہ دارپولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز فیصل آباد کا دلہا ارشد بورے والا سے اپنی دلہن لیکر گیا،رسم کے مطابق دلہن کے رشتے دار، دوسرے روز دولہا اور دولہن کو لے کر بورے والا روانہ ہوگئے لیکن ر استے میں کار حادثے کو حادثہ پیش آگیا ۔

پولیس کی تیز رفتار بس کی ٹکر سے دولہا ارشد، دلہن پروین اس کا کزن جمیل، اسکی بیوی ، 7سال کا بیٹا فرید،10 سالہ بیٹا کامران اور 18 سالہ بھتیجی ثنا موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ جمیل کی 5 سالہ بیٹی فرزانہ ہسپتال میں دم توڑ گئی۔حادثے کامقدمہ درج کرکے پولیس وین کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :