پنجاب بھر میں تین روزہ قومی انسداد پولیومہم (کل) سے شروع ہو گی ،سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل،صوبہ بھرکے 5سال تک کی عمر کے ایک کروڑ 70 لاکھ بچوں کو حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے جائینگے، محکمہ صحت
اتوار 23 فروری 2014 12:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) پنجاب بھر میں تین روزہ قومی انسداد پولیومہم کل ( پیر)سے شروع ہو گی جسکے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔ 26 فروری تک جاری رہنے والی اس مہم میں صوبہ بھرکے 5سال تک کی عمر کے ایک کروڑ 70 لاکھ بچوں کو حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے ۔
(جاری ہے)
محکمہ صحت کی طرف سے پولیو مہم کی کامیابی کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جبکہ اس سلسلہ میں سکیورٹی انتظامات بھی ترتیب دئیے گئے ہیں۔
پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائیں گی جبکہ پرائمری سکولوں ، بازاروں ، پبلک مقامات ، بس سٹینڈز ، ریلوے اسٹیشنز ، ایئرپورٹس ، شہروں کے داخلی و خارجی راستوں اور دیگر اہم مقامات پر بھی کیمپ قائم کئے جائینگے ۔محکمہ صحت کے مطابق26فروری کو مہم کے اختتام پذیر ہونے پر 27اور 28 فروری کو کیچ اپ ڈے کے طورپر بھی محکمہ صحت کاعملہ اپنے فرائض سر انجام دے گا ۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.