شمالی وزیرستان: غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ، خلاف ورزی پر گولی مارنے کا حکم

اتوار 23 فروری 2014 12:31

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری۔2014ء) شمالی وزیر ستان کے بیشتر مقامات پر غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ مقامی پولیٹکل انتظامیہ نے تحصیل میر علی، میر انشاہ دتہ خیل، بویہ رزمک اور دوسلی کے مقامات پر کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے لاوڈ اسپیکرز کے ذریعے اعلانات کر کے لوگوں کو بتایا ہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جاری مذاکرات میں کشیدگی کے بعد آج سینکڑوں لوگوں ممکنہ آپریشن کے خدشے کے پیش نظر وزیر ستان سے نقل مکانی کیلئے تیار تھے تاہم اچانک کرفیو کے باعث وہ لوگ کرفیو کے خاتمے یا نرمی کے دوران نکلنے کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :