کراچی: پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ایم کیو ایم آج ریلی نکالے گی

اتوار 23 فروری 2014 12:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری۔2014ء) ایم کیو ایم کے تحت مسلح افواج، رینجرز، ایف سی، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سے اظہار یکجہتی ریلی اور جلسہ آج منعقد ہو گا۔ انتظامات تیزی سے جاری۔

(جاری ہے)

متحدہ قومی موومنٹ کے تحت مسلح افواج اور پولیس سے اظہار یکجہتی کے لئے آج سہہ پہر شاہراہ قائدین پر یکجہتی ریلی اور جلسہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس سے ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔

ریلی کے انتظامات تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔ریلی میں بڑی تعداد میں ایم کیو ایم کے کارکن شرکت کریں گے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ریلی کے سلسلے میں مخلتف سیاسی و مذہبی رہنماؤں سے رابطے کر کے ریلی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ نمائش چورنگی اور ایم اے جناح روڈ سے شاہراہیں قائدین جانیوالی تمام سڑکیں ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی ہیں۔