افغان صدر حامد کرزئی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات،پاکستان ا ور افغانستان کا افغان مفاہمتی عمل کی حمایت جاری رکھنے ، مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر کوششیں کرنے اور دو طرفہ برادرانہ روابط کو فروغ دینے پر اتفاق ،اسحاق ڈار کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کیلئے کابل کے دورے پر ہے،افغان صدر کو وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا، وزیر خزانہ دو طرفہ معاونت پروگرام کے تحت تعمیر شدہ منصوبوں کا بھی دورہ کرینگے
ہفتہ 22 فروری 2014 23:45
کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 فروری ۔2014ء) پاکستان ا ور افغانستان نے افغان مفاہمتی عمل کی حمایت جاری رکھنیمشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر کوششیں کرنے اور دو طرفہ برادرانہ روابط کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے ۔وفاقی وزیر خزانہ ریونیو اقتصادی امور و نجکاری سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کو افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کی ۔ اسحاق ڈار نے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 9 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ کابل کا دورہ کر رہے ہیں افغان صدر سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا جس پر صدر کرزئی نے ویسے ہی جذبات کا اظہار کیا ۔
ملاقات میں افغان وزیر خزانہ قومی سلامتی مشیر اور خارجہ امور بارے صدارتی مشیر بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی معاونت کابل میں پاکستانی سفیر محمد صادق نے کی صدر حامد کرزئی اور اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ دو طرفہ روابط فروغ دینے پر اتفاق کیا وزیر خزانہ نے افغان صدر کو مشترکہ اقتصادی کونسل کے ایجنڈے اور افغانستان کی تعمیر نو میں پاکستان کی کوششوں کو بارے میں آگاہ کیا۔
صدر کرزئی نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو یقین دلایا کہ افغانستان دو طرفہ اقتصادی شعبوں میں تمام اقدامات کی بھر پور حمایت کریگا ۔ صدر حامد کرزئی نے افغان عوام کے پر امن مستقبل کو یقینی بنانے کیلئیافغانستان میں مفاہمتی عمل کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے افغانستان میں مفاہمتی عمل میں پاکستانی حمایت کی اہمیت بھی اجاگر کی ۔ صدر کرزئی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کو مشترکہ چیلنجوں اور مشترکہ دشمنوں کا سامنا ہے اور ان چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے مل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے اپنے دورے کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار مشترکہ اقتصادی مشن کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ پاکستان کی جانب سے دو طرفہ معاونت پروگرام کے تحت تعمیر کئے گئے منصوبوں کا بھی دورہ کرینگے جن میں حال ہی میں کابل میں تعمیر شدہ رحمان بابا سکول و ہاسٹل قابل ذکر ہیں جہاں 15 سو طلبہ قیام کر سکیں گے۔ وہ اس کے علاوہ طورخم جلال آباد ایڈیشنل کیرج وے جلال آباد میں نشتر کڈنی سینٹر اور مزار شریف کی بلخ یونیورسٹی میں لیاقت علی خان انجینئرنگ فیکلٹی کا بھی دورہ کرینگے۔ اسحاق ڈار ننگار اور مزار شریف صوبوں کے دورے کے دوران ان صوبوں کے گورنروں سے بھی ملاقات کرینگے۔مزید اہم خبریں
-
پوری دنیا میں قیمتی زیورات چرانے والا چور نیویارک میں فلمی اندازمیں گرفتار
-
شیر افضل مروت آؤٹ، پی ٹی آئی کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نئے نام کا باقاعدہ اعلان
-
تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، پاکستانی قوم عزم و حوصلہ سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب، تعلیمی ایمرجنسی ..
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نان ڈویلپ سکیٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے اور اسلام آباد کی اراضی کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایات
-
9 مئی کو پی ٹی آئی کو کچلنے کی کوشش کی گئی، سب پہلے سے طے شدہ تھا، بانی پی ٹی آئی
-
شیرافضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرسکے
-
توشہ خانہ کیس،عمران خان، بشریٰ بی بی کی نیب طلبی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
پاکستان کی بڑی کامیابی،آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل
-
وزیراعظم کا ایرانی صدر کے حالیہ دورے میں طے معاہدوں پر بلا تاخیر عمل درآمد کا حکم
-
ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند، ایک پر جرح مکمل
-
حکومت اور ایجنسی کیخلاف مداخلت کے الزامات کا جواب اٹارنی جنرل کے ذریعے جمع کرانے کا حکم
-
امریکا کی کال آنے سے قبل عمران خان کو رہا کرنا چاہیے، مشاہد حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.