پاکستان نے بھارتی جیل میں قیدی کی ہلاکت کی تفصیلات مانگ لیں

ہفتہ 22 فروری 2014 23:45

نئی دہلی/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 فروری ۔2014ء) پاکستان نے بھارتی جیل میں قیدی کی ہلاکت کی تفصیلات مانگ لیں، ہائی کمیشن نے بھارتی وزارت خارجہ سے رابطہ کرلیا۔

(جاری ہے)

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سیاسی قونصلر نے بھارتی وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقات کی جس میں شوکت علی کی ہلاکت کا معاملہ اٹھایا اور مطالبہ کیا کہ واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے ۔ دفتر خارجہ نے بھی قیدی کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ بھارت سے پاکستانی قیدیوں کی سکیور ٹی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :