تحقیقات مکمل کرلیں،ایف سی اہلکاروں کا قتل ہماری سرزمین پر نہیں ہوا،افغان وزار ت خارجہ،ہمسایہ ممالک کی سرحدوں کو اپنی جانب محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں،وزارت خارجہ کا بیان

ہفتہ 22 فروری 2014 22:28

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 فروری ۔2014ء) افغان وزارت خارجہ کہاہے کہ 23ایف سی اہلکاروں کا قتل ان کی سرزمین پر نہیں ہوا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو ایک بیان میں افغان وزارت خارجہ نے کہاکہ ایف سی اہلکاروں کے افغان سرزمین پر قتل کاالزام بے بنیاد ہے ،بیان میں کہاگیاکہ پاکستانی الزام کے بعد واقعے کی تحقیقات کی گئیں تاہم اس بارے میں کوئی بھی ثبوت نہیں ملا کہ ایف سی اہلکاروں کو افغان سرزمین پر نشانہ بنایاگیا،بیان میں کہاگیاکہ افغانستان دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے اقدامات کررہاہے اورہمسایہ ممالک کی سرحدوں کو بھی ان کی جانب سے محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :