وزیراعلیٰ کی میجر دانش عبدالواحد شہید کے گھر آمد ،شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا اورسوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی ،میجردانش عبدالواحد شہید نے ملک و قوم کے لئے جان نچھاور کر کے جرات و بہادر ی کی اعلیٰ مثال قائم کی‘ شہبازشریف ،میجر دانش عبدالواحد شہید جیسے دلیر افسر ملک و قوم کے ہیرو ہیں اور ان کی بیش قیمت قربانی رائیگاں نہیں جائیگی ‘ وزیراعلیٰ پنجاب
ہفتہ 22 فروری 2014 21:29
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 فروری ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ میجر دانش عبدالواحد شہید نے ملک و قوم کے لئے اپنی جان نچھاور کرکے جرات و بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے، پوری قوم کو اپنے ایسے بہادر سپوتوں پر فخر ہے، میجر دانش عبدالواحد شہید جیسے دلیر افسر ملک و قوم کے ہیرو ہیں،میجردانش عبدالواحدشہید نے شہادت کا اعلیٰ رتبہ پایاہے اور ان کی بیش قیمت قربانی رائیگاں نہیں جائے گی ،ملک و قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے انتہاء پسندی کے ناسور کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ہفتہ کے روز یہاں لاہور کینٹ میں میجردانش عبدالواحدشہید کے گھر جا کر شہید کے خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے میجر دانش عبدالواحد شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اورشہید میجر کو ملک و قوم کے لئے خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعلیٰ نے شہید میجر کے بچوں کے ساتھ شفقت اورسوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہاکہ الله تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے،ہم سب آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،اس موقع پر وزیراعلیٰ کی آنکھیں نمناک ہو گئیں۔ وزیراعلیٰ نے میجردانش عبدالواحد شہید کے خاندان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میجر دانش عبدالواحد نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لئے اپنی قیمتی زندگی ملک و قوم کے لئے نچھاور کر دی بلاشبہ شہید میجر دانش پاک افواج کے بہادر اور جرات مند افسر تھے اور ا ن کی بہادری اور دلیری پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے دفاع پاکستان کے لئے بیش بہا قربانیاں دے کر ایک نئی داستان رقم کی ہے اوردہشت گردی کے خلاف پاک افواج کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور پوری قوم کو اپنے ہیروز پر ناز ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک سے دہشت گردی اورانتہاء پسندی کا خاتمہ کر کے اسے امن کا گہوارہ بنائیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.