اسلام آباد کی طرف دیکھنے کے بجائے اپنے مسائل کو خود دیکھنا ہے،جان محمد جمالی ، بلوچستان کا پائیدار حل پہلی ترجیح قرار دیکر ناراض بلوچوں کو منا کر قومی دہارے میں لانے کی اہم ضرورت ہے ،صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 22 فروری 2014 21:20

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 فروری ۔2014ء) مسئلہ بلوچستان کا پائیدار حل پہلی ترجیح قرار دیکر ناراض بلوچوں کو منا کر قومی دہارے میں لانے کی مخلصانہ کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہے 18ویںآ ئینی ترمیم کے بعد اختیارات صوبوں کو منقتل ہونے سے صوبائی حکومت کو مسائل اور ترجیحات کا تعین کرنا ہوگا اب ہمیں اسلام آباد کی طرف دیکھنے کے بجائے اپنے مسائل کو خود دیکھنا ہے ان خیالات کااظہار اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی نے حسینی بلڈنگ بینک اور لیبارٹری کی افتتاحی تقریب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہی انہوں نے کہاکہ بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر صوبائی حکومت کا ترقیاتی پلان 10ماہ کی تاخیری کا شکار ہوا اور اب پی اینڈ ڈی کے صوبائی وزیر پی ایس ڈی پی کے لئے فنڈز کے اجراء میں غیر معمولی تاخیر کا سبب بن رہے ہیں انہوں نے کہاکہ متعلقہ وزیرکو صوبے کے معروضی حالات کو دیکھتے ہوئے فنڈز کے اجراء میں تاخیر سے گریز کرنا چاہیے بقول انکے صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی محکمے کو فلاسفی کے انداز میں چلانا چاہتے ہیں جان جمالی نے کہاکہ بلوچستان کے مخصوص قبائلی حالات اور روایات کے تناظر میں ہر ایک سوچ سمجھ کر بات کرنی ہوگی ہم لاہور میں نہیں بلکہ بلوچستان میں رہتے ہیں جہاں روایات اور اقدار مختلف ہیں چنانچہ سیاسی سوجھ بوجھ رکھنے والے باہمی تعلقات کو استوار رکھنے کی کوششیں کریں ورنہ قبائلی طور پر حالات غیر موافق ہوسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ عوام کو مسائل سے نکالنے کی سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں تاہم وسائل کی کمی آڑے آرہی ہے اوستہ محمد بلوچستان کا گرین بیلٹ صوبے کا دوسرا بڑا تجارتی مرکز اور 100سے زائد رائس ملوں کا منی انڈسٹریل زون ہے چنانچہ اس شہر کو درپیش بجلی کے سنگین بحران سے نمنٹنے کیلئے اوچ پاور سے 132کے وی کی ٹرانسمیشن لائن کی فراہمی کیلئے وفاقی حکومت کو یاد رہانی کرائی جائے گی جان جمالی نے بلڈ بینک اور جدید لیب کے قیام کو خوش آئند قرار دیکر کہاکہ عوامی خدمت کے اداروں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔