کراچی، کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر شاکر اللہ اور محمد احمد کو 90نظربندی ریمانڈ پر رینجرزکے حوالے کردیا گیا

ہفتہ 22 فروری 2014 20:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 فروری ۔2014ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر شاکر اللہ اور محمد احمد کو 90نظربندی ریمانڈ پر رینجرزکے حوالے کردیا ۔کالعدم تحریک طالبان کراچی کے 2کمانڈروں کو رینجرز کی جانب سے سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جج خالدہ یاسین کے روبرو پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

رینجرز پراسیکیوٹر نے عدالت میں بیان دیا کہ دونوں ملزمان کراچی میں رینجرز ،پولیس اور دیگر حساس اداروں پر حملوں میں ملوث ہیں ۔رینجرز کی استدعا پر عدالت نے انسداد دہشت گردی کی دفعہ 11-EEEEکے تحت ملزمان کو 90روزہ نظر بندی ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا ۔ذرائع کے مطابق ملزمان شاکر اللہ اور محمد احمد سگے بھائی ہیں ۔ سچل رینجرز نے گزشتہ شب کراچی ضلع وسطی سے دونوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار اسلحہ ،گولہ بارود ،خودکش جیکٹس اور دیگر سامان برآمد کیا تھا ۔ملزمان کو رینجرز کی سخت سیکیورٹی میں ہائی کورٹ کے راستے سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے پچھلے دروازے سے پیش کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :