لاہور ، جوہرٹاؤن واقعہ ،شواہد کے مطابق شبہ کینسر کے مریض نذیر پر ہی جاتا ہے ‘ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن،یہ نہیں ہو سکتا کہ باہر کا دشمن سات افراد کو ایک طرح اور آٹھویں کو زہر دے کر مارے ‘ ذوالفقار حمید

ہفتہ 22 فروری 2014 20:40

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 فروری ۔2014ء) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذوالفقار حمید نے کہا کہ جوہرٹاؤن میں پیش آئے اندوہناک واقعہ کی پوسٹمارٹم رپورٹ سے شبہ کینسر کے مریض نذیر پر ہی جاتااوریہ نہیں ہوسکتا کہ باہر کادشمن 7افراد کو ایک جیسے اور 8ویں کو زہردے کرماردے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پانچوں افراد کے موبائل فونز کا ڈیٹا مل گیا ہے جس سے تفتیش کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرانزک لیب ،بلڈ ٹیسٹ اور دیگرامواد کی رپورٹس آنے کے بعد ہی صورتحا ل واضح ہوگی ۔امید ہے کہ اگلے دوہفتوں میں تفشیش مکمل ہوجائے گی ۔

متعلقہ عنوان :