متاثرہ طالبات نے اسلامی یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف درخواست دیدی

ہفتہ 22 فروری 2014 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22فروری۔2014ء)بین الا قوامی اسلامی یونیورسٹی میں طالبات کے مبینہ حبس بیجا کے معاملے پر متاثرہ طالبات نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف تھانا سبزی منڈی میں درخواست دے دی۔

(جاری ہے)

درخواست میں طالبات کی طرف سے یونیورسٹی انتظامیہ پراغوا کا الزام عائد کیا گیا ہے۔درخواست میں یونیورسٹی کے ڈی جی گلزار خواجہ، سیکیورٹی انچارج کرنل ریٹائرڈ امجد زمان ،ہوسٹل کی لیڈی وارڈن اور سیکیورٹی گارڈز کو نامزد کیا گیا ہے۔ درخواست میں طالبات نے موٴقف اختیار کیا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی اور 18گھنٹے ہوسٹل میں بند رکھا۔