شمالی وزیرستان میں حکومتی رٹ قائم کرنا ہفتوں کی بات ہے، عسکری ذرائع ، کوئی خاتون یا بچہ سیکورٹی فورسز کی حراست میں نہیں طالبان پروپیگنڈے سے دہشت گردی سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، عسکری حکام

ہفتہ 22 فروری 2014 19:50

شمالی وزیرستان میں حکومتی رٹ قائم کرنا ہفتوں کی بات ہے،  عسکری ذرائع ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22فروری۔2014ء) عسکری ذرائع نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں حکومتی رٹ قائم کرنا ہفتوں کی بات ہے۔ فتح ہماری ہوگی,کارروائی کو حکومت کی حمایت حاصل ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کوئی خاتون یا بچہ سیکورٹی فورسز کی حراست میں نہیں۔ طالبان پروپیگنڈے سے دہشت گردی سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے سوا دیگر شورش زدہ علاقوں میں فوج حکومتی رٹ بحال کر چکی ہے یہاں بھی حکومتی رٹ قائم کرنا چند ہفتوں کی بات ہے۔

عسکری حکام کے مطابق جو کچھ کرنے جا رہے ہیں اس میں حکومت کی مرضی شامل ہے۔ جنگ میں لڑائی اور مذاکرات ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ فوج کا کام حکومت کو مطلوبہ نتائج دینا ہے۔ قوم کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

(جاری ہے)

عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ دھشت گرد کس ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اس میں دو آرا نہیں، افغان انٹیلی جنس کے افسر بھارتی ایجنسی را سے ٹریننگ لیتے ہیں۔

عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی حملے میں مارے جانے والے 23 دہشت گردوں میں سے 16 ازبک تھے۔ خواتین اور بچوں کو کبھی ٹارگٹ نہیں کیا۔ فوج کے لئے کوئی مسئلہ نہیں فوج کے مورال پر کوئی اثر انداز نہیں ہو سکتا۔ دوسری طرف آئی ایس پی آر کے ترجمان نے کالعدم تحریک طالبان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی خاتون یا بچہ سیکورٹی فورسز کی حراست میں نہیں اور نہ ہی کبھی خواتین اور بچوں کو گرفتار کیا گیا۔ کالعدم تحریک طالبان کے بے بنیاد الزامات پراپیگنڈے کا حصہ ہیں جس کا مقصد ملک میں جاری دہشت گرد کارروائیوں اور اصل مسائل سے توجہ ہٹانا ہے۔

متعلقہ عنوان :