طالبان اور پاکستان ایک دوسرے کی ضد ہیں اوردونوں ایک ساتھ نہیں چل سکتے، الطاف حسین
ہفتہ 22 فروری 2014 18:34
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22فروری۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ طالبان اور پاکستان ایک دوسرے کی ضد ہیں اگر ملک پر طالبان کا قبضہ ہوا تو اس کی سلامتی وبقا خطرے میں پڑجائے گی۔
(جاری ہے)
ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی اور دیگرشعبہ جات کے ارکان سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران الطاف حسین نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ ملک کی واحد جماعت ہے جو گزشتہ کئی برسوں سے پوری قوم کو طالبانائزیشن کے خطرے سے آگاہ کرتی رہی ہے اور حق پرستانہ جدوجہد کی پاداش میں طالبان دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں، کارکنوں اور دفاترکو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیاہے۔
ایم کوایم کے قائد نے کہاکہ پاکستان کے پالیسی ساز اداروں کو جان لیناچاہئے کہ جس طرح ایک نیام میں دوتلواریں نہیں رہ سکتیں اسی طرح پاکستان اور طالبان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ پاکستان میں یاتو لبرل اور روشن خیال پاکستانی ہوں گے یا پھر طالبان، کیونکہ پاکستان اور طالبان ایک دوسرے کی ضد ہیں۔ پاکستان، طالبان نے نہیں بنایا تھا اگر پاکستان پر ان دہشت گردوں کا قبضہ ہوا تو پاکستان کی سلامتی وبقاء خطرے میں پڑجائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.