انڈر 19 ورلڈ کپ،پاکستان اور انگلینڈ سیمی فائنل میں داخل، بھارت باہر ہو گیا

ہفتہ 22 فروری 2014 18:34

انڈر 19 ورلڈ کپ،پاکستان اور انگلینڈ سیمی فائنل میں داخل، بھارت باہر ..

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22فروری۔2014ء) پاکستان انڈر 19ٹیم نے کوارٹر فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر انڈر 19 کے ورلڈ کپ میں جگہ بنا لی۔ پاکستانی انڈر 19 ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز بنائے۔اوپننگ بلے باز سمیع اسلم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 95 اور امام الحق نے 82 رنز کی اننگ کھیلی۔کمران غلام نے دو چھکوں، چار چوکوں کی مدد سے 44 گیندوں پر 52 رنز کی برق رفتار اننگ کھیلی۔

(جاری ہے)

سری لنکا کی جانب سے فرنینڈو نے چار اور سانج فرنینڈو نے دو وکٹیں حاصل کیں۔مقررہ ہدف کے جواب میں سری لنکن ٹیم 42.3اوورز میں 158 رنز بنا سکی۔پریرا 68 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے ضیا الحق ، کرامت علی ، ظفر گوہر، کامران غلام نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔دوسرے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم نے بھارت کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔بھارت کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر 49.1 اوور میں حاصل کر لیا۔انگلینڈ کی جانب سے ڈیوکٹ 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

متعلقہ عنوان :