عبداللہ حسین ہارون کا حاجی عبدالرزاق یعقوب کے انتقال پر افسوس کااظہار

ہفتہ 22 فروری 2014 17:25

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء)معروف سینئر سیاستدان عبداللہ حسین ہارون نے اے آر وائی گروپ کے چیئرمین حاجی عبدالرزاق یعقوب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں عبداللہ حسین ہارون نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے حاجی عبدالرزاق یعقوب کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم خدا ترس ‘ غریب پرور اور ایک اچھے انسان تھے اور ان کے انتقال سے مجھے ذاتی طور پر دلی صدمہ پہنچا ہے ۔

عبداللہ حسین ہارون نے حاجی عبدالرزاق یعقوب کے سوگوار لواحقین اور اے آر وائی گروپ سے وابستہ تمام افراد سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حاجی عبدالرزاق یعقوب مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔