سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام ماس ٹریننگ اینڈ جاب کری ایشن پروگرام کا انٹری ٹیسٹ( آج) ہوگا

ہفتہ 22 فروری 2014 17:25

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام ماس ٹریننگ اینڈ جاب کری ایشن پروگرام کے دوسرے بچ کا انٹری ٹیسٹ آج( اتوار) بوقت صبح 11:00 بجے، بمقام PAF میوزیم، مین شاہراہ فیصل، کراچی میں منعقد کیا جا رہاہے۔

(جاری ہے)

جس میں 2000 سے زائد طلباء شرکت کر رہے ہیں اس موقع پرمہمان خصوصی شعیب احمد صدیقی (کمشنر کراچی)، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی (ڈپٹی کنوینر) سلیم ضیاء ، مشتاق احمد (صوبائی سیکریٹری سندھ معدنیات)، اور جناب خواجہ طارق نذیرو دیگر سیاسی ومذہبی صحافی، کالم نگار شرکت فرمائیں گے۔

اس منصوبے کا مقصدپاکستان میں 10,000 سوفٹ وئیر ڈویلپرز تیار کرنا ہے جس میں انٹل،مائیکروسافٹ اور سٹی اینڈگلڈز(UK) کا باہمی اشتراک حاصل ہے۔جس سے پاکستان کی معیشت میں سالانہ ایک بلین ڈالرز کا اضافہ ہوگا۔