علامہ حق نواز جھنگوی عہد ساز شخصیت تھے تاریخ کے اوراق میں ان کانام ہمیشہ تابندہ رہے گا،سکندر شاہ

ہفتہ 22 فروری 2014 17:24

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء)تحفظ ناموس صحابہ تحریک کے بانی علامہ حق نواز جھنگوی شہید  کے یوم شہادت 22فروری پر مرکز اہلسنت میں تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے کہا کہ علامہ حق نواز جھنگوی عہد ساز شخصیت تھے تاریخ کے اوراق میں ان کانام ہمیشہ تابندہ رہے گا علامہ حق نواز جھنگوی پرامن اور آئینی جدوجہد کے قائل تھے انہوں ساری زندگی اہلسنت کے اتحاد کے لئے کوشش کیں ان کے خوابوں کی تعبیر کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے طالبان سے مذاکرات میں تعطل کی جو بھی وجہ ہو اس تعطل سے عوام میں اضطراب ضرور پھیل گیا ہے عوام الگ اور حکومت الگ رخ پر سوچ رہے ہیں جنگ بندی پر دونوں فریق متفق ہیں حکومت کو پہل کرنے میں کیا حرج ہے اس بات پر سب متفق ہیں کہ یہ جنگ ہماری جنگ نہیں تھی تو پھر جن لوگوں نے اغیار کیا جنگ کو ہماری جنگ بنا دیا ہے ان مفاد پرستوں کو سزا دی جائے سب باتیں میڈیا پر ہوتی ہیں تو ان افراد کے خلاف بھی میڈیا پر نام لے کر بات کی جائے جنہوں نے غیروں کی جنگ کو ہم پر مسلط کر دیا ہے قبائلی عوام امن پسند اور محب وطن ہیں ان پر جنگ مسلط کرنے کی جلدی سمجھ سے بالاتر ہے گزشتہ 14سالوں سے ہم اندھی جنگ لڑرہے ہیں جس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے اب وقت آگیا ہے کہ اس اندھی جنگ سے باہر آیا جائے اس موقع پر مفتی کریم اللہ انقلابی ، علامہ علی محمد کمبوہ ، مولانا عبدالرحمٰن چاند ،مولانا کاشف حنفی ، مولانا عمران فتح اور مولانا اصغرتھیبو بھی موجود تھے ۔