کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت ڈویژنل نار کو ٹکس کنٹرول کمیٹی کا پہلا اجلاس

ہفتہ 22 فروری 2014 17:23

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ کہ اداروں کے درمیان انٹیلی جینس اور خفیہ شئیرنگ معلومات کے تبادلوں کی مدد سے منشیات فروشوں کے خاتمے کیلئے بھر پور اورمشترکہ آپریشن کیا جا ئیگا اور کراچی کے تمام اضلاع سے منشیات کے اڈوں۔منشیات فروشوں اور منشیات کے بڑھتے ہوے استعمال کو روکنے اور خاتمے کیلئے اینٹی نار کو ٹک فورس (ANF) سے بھر پور تعاون کیا جا ئیگا اور اس سلسلے میں محکمہ پولیس ۔

ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کراچی ۔ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ۔ سوشل ویلفئر ۔ ایجوکیشن ۔اسپورٹس اور ہیلتھ کے محکمے سمیت این جی اوز بھی مکمل سپورٹ اور تعاون کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت کی ہدایت پر قائم ڈویژنل نار کو ٹک کنٹرول کمیٹی (DNCC)کے پہلے اجلاس کی صدارت کے مو قعے پر اپنے خطاب میں کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اینٹی نار کو ٹیک فورس کے ڈپٹی ڈائر یکٹر آپریشن میجر راجہ شاہ ۔

محمد ریحان ڈار ۔ ڈپٹی کمشنر سینٹرل ڈاکٹر سید سیف الرحمان ۔ڈپٹی کمشنر ملیر قاضی جان محمد ۔ ڈپٹی کمشنر ایسٹ سمیع الدین صدیقی۔ ایس پی صدر سید سلمان ۔ ڈائریکٹر ایکسائیز نور احمد اوڑھانو۔ڈی آئی جی ایسٹ زون کے گوپال داس۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر اعجاز ۔ ایس پی سائیٹ فدا جانوری ۔ڈائریکٹر پریس انفارمیشن محمد یو سف کابورو ۔ڈائریکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی ۔

سوشل ویلفئر ڈیپارٹمنٹ کی صوبائی کو آر ڈینیٹر نز ہت فاطمہ۔محکمہ کھیل سے شہزاد پر ویز ۔ محکمہ تعلیم سے جاوید علی ۔چیف انجینئر کے ایم سی رحیم بخش شیخ۔ADCویسٹ شیر حسین شاہ ۔ADCٰٓایسٹ محمد عارف کلہوڑ اور اسسٹنٹ کمشنر صدر سجاد احمد ابڑو کے علاوہ دیگر افسران بھی اس مو قعہ پر مو جود تھے۔اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کمشنر کراچی نے کہا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی منشیات فروشی اور نو جوانوں میں منشیات کا استعمال لمحہ فکریہ ہے اور منشیات کا زہر نوجوانوں کی صلاحیتوں کے خاتمے کے ساتھ خاندانوں کی تباہی اور بر بادی کا باعث بھی ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ منشیات فروشی کے خاتمے اور نو جوانوں میں اس رحجان کو روکنے کے سلسلے میں تر جیحی اور جنگی بنیا دوں پر اقدامات کر نے کی ضرورت ہے اور یہی وجہ ہے کہ حکومت کی ہدایت پر ڈویژنل نار کو ٹکس کنٹرول کمیٹی قائم کی گئی ہے اور اس کے ساتھ ڈسٹرکٹ کی سطح پر بھی کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں اور ان کمیٹیوں کا مقصد اینٹی نار کو ٹکس فورس ANF) ( کی جانب سے شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف کیئے جانے والے اقدامات کو سپورٹ کرنا ہے ۔

شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف اقدامات کے نتیجے میں 723 منشیات فروشوں کی گرفتاری ان کے خلاف چالان۔11321گرام ہیروئن۔299926 گرام چرس ۔130گرام افیوم اور 1757 شراب کی بو تلیں اور کپیوں کی بر آمد کی کراچی ایسٹ زون پولیس کی قا بل ستائش اقدامات ہیں ۔کمشنر کراچی نے کہا کہ ا نتظامیہ کا بنیادی فرض ہے کہ وہ حکومتی پالیسی پر عمل در آمدد کرائے اور اس کیلئے کو آرڈینیشن بہترین عمل ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر ملیر نے اس مو قعہ پر کہا کہ لو گو ں کی رگو ں میں زہر گھو لا جا رہا ہے ۔منشیات کی عادی افراد کی کیلئے انہیں کھیلوں ۔ثقافتی اور دیگر سر گرمیوں میں مصروف کیا جائے ۔اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنر ز انتظامیہ افسران پولیس ۔ایکسائیز پولیس۔محکمہ اطلاعات سندھ۔محمکہ صحت ۔سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ ۔اسپورٹس ۔ایجوکیشن سمیت تمام شرکاء نے اپنے اپنے اداروں کی جا نب سے منشیا ت فروشوں کے خاتمے کیلئے اینٹی نا رکو ٹکس فورس کی جا نب سے مشترکہ کریک ڈاؤن کے حوالے سے مکمل سپورٹ تعاون اور مدد کی یقین دہا نی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :