کراچی ،دھماکوں کے لیے بارود سے بھری14گاڑیاں تیار کیے جانے کا انکشاف ، شہر میں دھماکوں کیلئے دہشت گردوں کی بڑی تعداد موجود ہے،گرفتار ملزمان کا اعتراف

ہفتہ 22 فروری 2014 17:21

کراچی ،دھماکوں کے لیے بارود سے بھری14گاڑیاں تیار کیے جانے کا انکشاف ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء ) دہشت گردوں نے کراچی میں دھماکے کیلئے بارود سے بھری 14گاڑیاں تیار کی ہیں جن میں سے بیشتر استعمال ہو چکی ہیں شہر میں دھماکوں کیلئے دہشت گردوں کی بڑی تعداد موجود ہے گرفتار ملزمان کے انکشاف کے بعد پولیس اور حساس اداروں نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ زون پولیس اور سی آئی ڈی نے گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر مشرف کالونی میں دکان پر چھاپہ مار کر وہاں سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد ،دوبم اور بم کی تیاری میں استعمال ہونیوالی اشیاء کثیر تعداد میں بر آمد کرلیں ۔

گرفتار ملزمان نے دھماکوں کیلئے 14گاڑیاں تیار کرنے کا اعتراف کیا ہے ان میں سے کئی گاڑیاں کراچی کے مختلف علاقوں میں دھماکوں میں استعمال کی جا چکی ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان نے متعلقہ مکان پر دو ماہ قبل قبضہ کیا تھا اور چار دن میں بارود کی گاڑی تیار کی تھی ۔ ویسٹ زون پولیس اور سی آئی ڈی کی ٹیم نے جمعرات کو ماڑی پور سے گرفتار ہونیوالے دہشت گردوں کی نشاندہی پر چھاپہ مارا تھا ۔

بال بیرنگ ، نٹ بولٹس، ڈیٹ کورڈ وائر ، کیمیکل کی تھیلیاں بھی بر آمد کرلیں ۔ انسپکٹر شفیق تنولی نے بتایا کہ جمعرات کو گرفتار ہونیوالے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ولی الرحمن گروپ کے کارندوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ مشرف کالونی کے متعلقہ مکان میں مزید بارودی مواد موجود ہے ۔ پولیس پارٹی نے بم ڈسپوزل اسکواڈ سے ساتھ چھاپہ مار کر مذکورہ سامان بر آمد کرلیا۔

گرفتار ملزمان انتہائی ہائی پروفائل ہیں اور ان سے اہم معلومات ملی ہیں ۔ انہی ملزمان کی نشاندہی پر لانڈھی سے بھی ایک گاڑی بر آمد ہوئی تھی جس میں بیس کلو سے زائد بارودی مواد تھا اور وہ بھی تیار حالت میں تھی ۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ مکان سعید غنی کا ہے جس کا تعلق میانوالی سے ہے ۔ مکان پر دو ماہ قبل قبضہ کر کے اس میں رہائش رکھنے والے افراد کو نکال دیا گیا تھا۔

ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد ان کی دی ہوئی معلومات کی روشنی می مزید گرفتاریاں کی جا رہی تھیں ۔ اس دوران فرید محسود اور اس کے تین ساتھیوں کی گرفتاری کی خبر یں منظر عام پر آگئیں جس کے باعث ان ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو فرار ہونے کا موقع مل گیا۔ جمعہ کے روز رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران لیاری گینگ وار کے کارندوں سمیت 120سے زائد ملزماں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات بر آمد کر لیں۔

متعلقہ عنوان :