کراچی ،آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے منشی محبوب کے قاتلوں کی گرفتار ی کے لیے دھرنا آئی جی سندھ کی یقین دہانی پر ختم کردیا

ہفتہ 22 فروری 2014 17:21

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کی جانب سے منشی محبوب کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ہفتہ کوبلاول ہاوٴس چورنگی پر دیا گیا۔ دھرنا آئی جی سندھ کی یقین دہانی کے بعد ختم کردیا گیا۔آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسویسی ایشن کی جانب سے منشی محبوب کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے ضیا الدین اسپتال سے لیکر بلاول ہاوٴس چورنگی تک دھرنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

دھرنے کے مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ دوماہ قبل بھی ان کے دوکارکنان کو نشانہ بنایا گیا اور اب دون دن قبل انکے منشی محبوب کو نشانہ بنایا گیا لیکن پولیس نے انکے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا پولیس کے اس رویے کے خلاف دھرنادیا گیاہے ۔ ایسویسی ایشن کے وائس چئیرمین نے بتایا کہ آئی جی سندھ کی یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا ہے اگر اسکے باوجود تین دن تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا تو پھر دھرنا دینگے تین دن کے الٹی میٹم پر دھرناختم کیا ہے اگر تین دن میں قاتل گرفتار نہیں ہوئے تو پورے پاکستان میں نیٹو سپلائی ، پیٹرول ، اور فرنس آئل کی ترسیل بند کردی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :