نیئربخاری، صابر بلو چ ، ظفر الحق ، اعتزاز احسن کا سینئر صحافی و سابق سینیٹر فصیح اقبال کی وفات پر اظہار تعزیت
ہفتہ 22 فروری 2014 17:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) قائمقام صدر سید نیئر حسین بخاری وقائمقام چیئرمین سینیٹ صابر علی بلوچ نے معروف صحافی اور سابق سینیٹر سید فصیح اقبال کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی صحافت اور قانون سازی کے حوالے سے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔قائمقام صدر اورقائمقام چیئر مین سینیٹ نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں دعا کی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صد مہ صبرو حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔
سینیٹ میں قا ئد ایوان راجہ محمد ظفر الحق ،قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن ، سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک نے بھی سید فصیح اقبال کی خدمات کو سراہا اور اُن کی وفات کو سیاسی ، سماجی و صحافتی حلقوں کیلئے بہت بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے)
سیکرٹری سینٹ نے مرحوم کے خاندان کے نام خصوصی پیغام میں کہا کہ فصیح اقبال نے ہمیشہ اپنے صوبے کے عوام اور ملک کی بھلائی کی خاطر جدو جہد کی اور اپنی پارلیمانی خدمات کے دوران کئی موقعوں پر ایسے اقدامات کئے جن کی وجہ سے انہیں آج بھی یاد کیا جاتا ہے ۔ دعا ئے مغفرت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.