دبلا ہونے کی پریشانی خواتین کو بالوں سے محروم کرسکتی ہے، تحقیق

ہفتہ 22 فروری 2014 16:34

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء)طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ خواتین میں دبلا ہونے کی پریشانی انہیں بالوں سے بھی محروم کرسکتی ہے۔

(جاری ہے)

برطا نوی تحقیق کے مطابق خواتین وزن کم کرنے کے لیے اس قدر پریشان رہتی ہیں کہ ان کے بال جھڑ نا شروع ہوجاتے ہیں۔ دبلا ہونے کے شوق میں خواتین متوا زن غذا بھی نہیں لیتیں۔ تحقیق کے مطابق بال تمام جسما نی اعضاء کے مقابلے میں سب سے آخرمیں غذائیت حاصل کر تے ہیں اور خوراک میں کمی کی وجہ سے بالوں کومطلوب غذائیت نہیں ملتی۔