سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے ماحولیات کا اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا

ہفتہ 22 فروری 2014 15:59

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے ماحولیات کا اہم اجلاس (کل)پیر کو 11بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر1 میں منعقد ہوگا جسکی صدارت کمیٹی کے کنوینئرسینیٹر مشاہد حسین سید کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کلائمیٹ چینج منسٹری، سی ڈے اے اوراسلام آباد ٹریفک پولیس کے نمائندے وفاقی دارالحکومت میں ماحولیاتی تحفظ کیلئے اٹھائے گئے مختلف اقدامات سے آگاہ کریں گے جبکہ اجلاس میں سی ڈی اے کی جانب سے کلین اینڈ گرین اسلام آباد آگاہی مہم، پلاسٹک بیگز کے استعمال کی حوصلہ شکنی، ماحولیاتی ہاٹ لائن 1334پرشکایات کے اندراج اور کاروائی کا طریقہ کار ، فضلہ ٹھکانے لگانے کیلئے مخصوص جگہ کی فراہمی، سپریم کورٹ اور سینٹ کی ذیلی کمیٹی برائے ماحولیات کی ہدایات کی روشنی میں مارگلہ ہلز سے سٹون کریشرز کا پندرہ روز میں خاتمے میں پیش رفت اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی سمیت دیگر امور کو زیربحث لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :