طالبان شوریٰ کے رہنمااعظم طارق کا پروفیسر ابراہیم سے رابطہ ،مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا

ہفتہ 22 فروری 2014 15:42

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) طالبان شوریٰ کے رہنمااعظم طارق نے طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم سے رابطہ کر کے مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے جبکہ پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ فوجی کارروائی کے باوجود طالبان حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

پروفیسر ابراہیم نے بتایا کہ طالبان کا کہنا ہے اگر حکومت ان کے گرفتار ساتھیوں کے خلاف کارروائی بند کرے اور جنگ بندی کرے تو مذاکرات آگے بڑھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم طالبان نہیں صرف طالبان کمیٹی کے ممبر ہیں، مذاکرات میں حکومت کی جانب سے سرد مہری کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، فوجی آپریشن کے بعد بھی بات مذاکرات پر ہی آئے گی۔