سٹی ٹریفک پولیس نے یوتھ فیسٹیول بسلسلہ قومی ترانہ بمقام پنجاب یونیورسٹی گراؤنڈ کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے

ہفتہ 22 فروری 2014 15:38

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہورسہیل چوہدری نے کہاکہ سٹی ٹریفک پولیس نے یوتھ فیسٹیول 2014 بسلسلہ قومی ترانہ بمقام پنجاب یونیورسٹی گراؤنڈ کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، یوتھ فیسٹیول میں شرکت کیلئے آنیوالے شہریوں کی گاڑیوں کی آمد و رفت اور پارکنگ کے وسیع تر انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ شرکاء کو فیسٹیول میں آتے اور جاتے وقت ٹریفک کا کوئی مسئلہ درپیش نہ ہو۔

چیف ٹریفک آفیسر کی زیر نگرانی2ایس پیز،6ڈی ایس پیز،45انسپکٹرز اور609ٹریفک وارڈنز فرائض سرانجام دیں،ڈی ایس پی ٹریفک سرکل اچھرہ اورڈی ایس پی ماڈلٹاؤن انتظامات کے دوران فوکل پرسن ہونگے۔ گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے 3مختلف مقامات مختص کئے گئے ہیں۔ مختص کردہ پارکنگ اسٹینڈز کے علاوہ کہیں بھی گاڑیاں کھڑی کر نے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

(جاری ہے)

سٹی ٹریفک ریڈیو ایف ایم 88.6سے شہریوں کو روڈپر ٹریفک کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جا تا رہے گا،مزید راہنمائی کیلئے شہری ٹریفک ہیلپ لائن0421915پر کال کر سکتے ہیں۔

ٹریفک پلان کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ کی طرف سے آنے والی گاڑیاں(بسیں،کوسٹریں اورویگنیں)شاہ دی کھوئی سے دائیں ٹرن کر کے چوک ورکشاپ(جناح ہسپتال چوک)وہاں سے R/Oفیصل چوک وہاں سے دائیں ٹرن کر کے پی ایس او کے پمپ سے بائیں ٹرن کرکے قرآن اکیڈمی کے پاس Region-P1میں یونیورسٹی اورکالج کے طلباء کیلئے مختص پارکنگ میں پارک ہوں گی ۔جیل روڈکی طر ف سے کینال روڈ پرآنے والی گاڑیاں (بسیں،کوسٹریں اور ویگنیں) پل نہر نیوکیمپس سے دائیں ٹرن کرکے گیٹ نمبر2پنجاب یونیورسٹی نیوکیمپس میں داخل ہو کر پارکنگ بالمقابل جوگنگ گراؤنڈرRegion-P3 میں پارک ہوں گی اوراس کے علاوہ کالج پارکنگRegion-P3 میں پارک ہونگی۔

مسلم ٹاؤن موڑ،دبئی چوک علامہ اقبال ٹاؤن اور ملتان روڈ سے براستہ چوک بھیکے وال وحدت رو ڈ آنے والی گاڑیاں گیٹ نمبر 1پنجاب یونیورسٹی سے داخل ہو کر Region-P2میں پارک ہوں گی ۔کلمہ چوک کی طرف سے آنیوالے طلباء کی گاڑیاں برکت مارکیٹ کے قریب حمایت اسلام کالج کے سامنے پلاٹ میں پارک کروائی اجائیں گی ۔قصور سے آنے والی جملہ گاڑیاں رائیونڈ روڈ سے ہوتی ہوئی آئیں جنہوں نے قرآن آکیڈمی کے پاس پارکنگ Region-P1میں جانا ہوگا وہ براستہ کینال جناح ہسپتال چوک سے R/Oفیصل چوک والا روٹ استعمال کریں گی ۔

اور جنہوں نے پنجاب یونیورسٹی Region-P2میں جانا ہوگا وہ ملتان روڈ سے براستہ بھیکے وال چوک پنجاب یونیورسٹی گیٹ نمبر 1داخل ہوکرپارکنگ Region-P2میں پارک ہوں گی ۔گوجرانوالہ اور شیخوپورہ سے آنے والی شرکاء کی گاڑیاں شاہدرہ چوک اور نیازی شہید چوک کی بجائے السعید چوک سگیاں چوک یا بوصابو کے راستے لاہور میں آئیں گی ۔