پشاور ، دہشتگرد بم نصب کرتے ہوئے ہلاک

ہفتہ 22 فروری 2014 15:37

پشاور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) صوبائی دارالحکومت پشاور میں دہشتگرد بم نصب کرتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے ناصر باغ میں دھماکے سے مشتبہ شخص مارا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال اس بات کی تصدیق نہیں کرسکتے کہ مرنے والا خود کش حملہ آور تھا یا بم نصب کر رہا تھا۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشتگرد سڑک کنارے بم نصب کر رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :