عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کر نے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھیں گے‘ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار

ہفتہ 22 فروری 2014 15:37

نارنگ منڈی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداواررانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نارنگ منڈی میں نادرا آفس کوبحال کر دیاگیا ہے ، عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کر نے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ارکان اسمبلی رانا افضال حسین اور چوہدری خرم گلفام کے ہمر اہ صحافیوں سے ملاقات کر نے والے وفد سے گفتگو کر تے کہا کہ 5کروڑ روپے کی لاگت سے نارنگ منڈی گول چوک تا تھانہ روڈ کی تعمیر اور دو طرفہ نالوں کی کھدائی کا کا م شروع ہو چکا ہے ۔

نارنگ منڈی کو خوبصورت بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے ۔عوام سے کیے وعدے پورے کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کالاخطائی روڈ کی تعمیر اب آخری مر احل میں ہے عوام کو سفری سہولیات بہم پہنچائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ نارنگ منڈی شہر میں ترقیاتی کا م تیزی سے جاری ہیں اور ہر گلی کو پی سی سی بتا دیا گیا ہے ۔