شمالی وزیرستان کی ایجنسی میرانشاہ میں بویا چیک پوسٹ تک غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ

ہفتہ 22 فروری 2014 15:37

میران شاہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) شمالی وزیرستان کی ایجنسی میرانشاہ میں بویا چیک پوسٹ تک غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر میران شاہ سے دتہ خیل کی چیک پوسٹ بویا تک غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ رہے گا۔پولیٹیکل انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایجنسی میں امن و امان کی مخدوش صورت حال کے پیش نظر کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا گیا۔ میران شاہ سے ملحقہ علاقوں میں بھی پٹرولنگ بڑھا دی گئی ہے اور علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :