مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی بھی فارم میں نظر نہیں آتی، شاہ محمود قریشی
ہفتہ 22 فروری 2014 14:34
ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے حکومتی پالیسی کا کوئی علم نہیں اور حکومتی کمیٹی بھی فارم میں نظر نہیں آتی۔ پشاور میں شہید ہونے والے میجر جہانزیب کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ شاید آپریشن کا فیصلہ ہو چکا ہے تاہم 24 فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا ہے امید ہے اس اجلاس میں حکومت اپنے لائحہ عمل پر اعتماد میں لے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بات آگے بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ آئین کو تسلیم اور سیز فائر کیا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عابد شیر علی کے بیانات کہ عمران خان بجلی چوروں کی پشت پناہی کر رہے ہیں انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں۔
(جاری ہے)
حکومت اپنی ناقص کارکردگی کو صرف بیانات سے نہیں چھپا سکتی بلدیاتی انتخاب کے حوالے سے تحریک انصاف کے وائس چئیرمین کا کہنا تھا کہ حکومت انتخابات سے بھاگی ہے تاہم تحریک انصاف کے پی کے میں شفاف انتخابات کرائے گی۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ مشرف کے مستقبل کے بارے میرے پاس علم نجوم نہیں ہے تاہم مشرف کو عدالت میں اپنا پورا پورا مؤقف پیش کرنے کا حق ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے کا ضمنی الیکشن کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.