پاکستانی طالبعلم شاہ زیب کے ویزے میں ایک ماہ کی توسیع

ہفتہ 22 فروری 2014 13:50

پاکستانی طالبعلم شاہ زیب کے ویزے میں ایک ماہ کی توسیع

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء)امریکہ میں زیر علاج پاکستانی طالبعلم شاہ زیب باجوہ کے ویزے میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی حکام کی جانب سے امریکی ریاست منی سوٹا کے اسپتال سینٹ میری میں زیر علاج پاکستانی طالبعلم شاہ زیب باجوہ کے ویزے کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے ویزے کی معیاد 28 مارچ تک کردی گئی ہے۔ شاہ زیب کے ویزے کی مدت 28 فروری کو ختم ہورہی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان سے تعلیم حاصل کرنے کے لئے امریکہ جانے والا طالبعلم شاہ زیب گزشتہ ماہ امریکی ریاست منی سوٹا میں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوکر کوما میں چلا گیا تھا جو اب تک وہی زیر علاج ہیں۔