پابندی کے باوجود الحمرا ہال llمیں منعقدہ برائیڈل شو میں بھارتی گانوں پر پرفارم کیا گیا

ہفتہ 22 فروری 2014 13:38

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) پابندی کے باوجود الحمرا ہال llمیں منعقدہ برائیڈل شو میں بھارتی گانوں پر پرفارم کیا گیا ،الحمرا کی انتظامیہ نشاندہی کے باوجود بے بسی کی تصویر بنی رہی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ قواعد و ضوابط کے مطابق الحمرا کے ہالوں میں بھارتی گانوں پر فارمنس پر پابندی ہے تاہم دو روز قبل الحمرا ہال IIمیں برائیڈل شو کا اہتمام کیا گیا جس میں کامیڈین شاہ رخ نے بھارتی فلم چنائے ایکسپریس کے مشہور گانے لونگی ڈانس پر اداکارہ و ماڈل زاا اکبر کے ساتھ رقص کر کے الحمرا کے تمام قوانین کی دھجیاں اڑا دیں ۔

تقریب میں ہدایتکار جرار رضوی ، گلوکار ارشما ، طارق طافو اور میگھا سمیت دیگر شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی ۔الحمرا میں پیش کئے جانیوالے اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے والی اداکاراؤ ں کا اس پر کہنا ہے کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ قانون پر عملدرآمد کا نہ ہونا ، اگر کوئی پروڈیوسر بھارتی گانے کا استعمال کرے تو اس پابندی اور دیگر مشکلات درپیش ہوتی ہیں جبکہ پرائیویٹ سیکٹر کو قانون کی دھجیاں بکھیرنے کی کھلی چھوٹ دی گئی ۔