کراچی میں تیزی سے فلمی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں، جلد فلم انڈسٹری کا مضبوط مرکز بن جائیگا،ہدایتکارہ سنگیتا

ہفتہ 22 فروری 2014 13:35

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) معروف اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا نے کہا کہ کراچی میں تیزی سے فلمی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ایک بار پھر کراچی فلم انڈسٹری کا مضبوط مرکز بن جائیگا، کراچی کی فلم انڈسٹری کو کولی ووڈ کانام دینے میں کوئی حرج نہیں ،بالی ووڈ اور لالی ووڈ کی طرح کراچی کو کولی ووڈ کی حیثیت سے پرموٹ کیا جائے تو یہ بھی فلم انڈسٹری کیلئے اچھا فیصلہ ہو گا ، کراچی میں بننے والی فلموں کو شناخت ملے گی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ جلد کراچی میں فلم شروع کریں گی جس کی تیاریاں جاری ہیں ہمارا مقصد صرف پاکستان کی فلم انڈسٹری کی بحالی ہے اسے کسی سیاست سے نہ جوڑا جائے،انھوں نے کہا خوشی کی بات ہے کہ ان دنوں کراچی میں ایک درجن سے زائد فلمیں بن رہی ہیں جو آنیوالے دنوں میں فلم انڈسٹری کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی۔

متعلقہ عنوان :