ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 25 فروری کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں شروع ہوگا

ہفتہ 22 فروری 2014 13:30

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 25 فروری کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں شروع ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق 25 فروری سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں دفاعی چمپئن پاکستان سمیت میزبان بنگلہ دیش، بھارت، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی، افغانستان کی ٹیم پہلی بار ایونٹ میں قسمت آزمائی کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں 2 مارچ کو مد مقابل ہوں گی۔ ایشیا کپ کے تمام میچ بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، 25 فروری سے 8 مارچ تک جاری رہنے والے اس ایونٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اورسری لنکاکے درمیان ہوگا، 27 فروری کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، 2 مارچ کو پاکستان کا ٹاکرا روایتی حریف بھارت سے ہوگا جبکہ 4 مارچ کو میزبان بنگلا دیش اور پاکستان کا میچ ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 8 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :