آسٹریلوی کرکٹ ٹیم ایک دہائی بعد رواں سال زمبابوے کا دورہ کریگی

ہفتہ 22 فروری 2014 13:30

سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم ایک دہائی بعد رواں برس زمبابوے کا دورہ کرے گی جہاں پر کینگروز ٹیم سہ ملکی سیریز کھیلے گی جس میں میزبان زمبابوے کے علاوہ جنوبی افریقہ ٹیم شامل ہو گی۔ سہ ملکی ون ڈے سیریز جولائی یا اگست میں منعقد ہو سکتی ہے تاہم شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کی ٹیم زمبابوے کے خلاف دو ٹیسٹ اور لمیٹڈ میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔

آسٹریلوی ٹیم نے آخری بار 2004ء میں زمبابوے کا دورہ کیا تھا اور کینگروز ٹیم نے ون ڈے سیریز اپنے نام کی تھی۔ زمبابوے کرکٹ کے چیئرمین پیٹر چنگوکا نے اپنے بیان میں کہا کہ مالی بحران کو دور کرنے کیلئے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہے، امید ہے کہ اس سیریز سے بورڈ کو خاصا منافع ہو گا۔

متعلقہ عنوان :