فوجی کارروائی کے باوجود طالبان مذاکرات کے لئےتیار ہیں، پروفیسر ابراہیم

ہفتہ 22 فروری 2014 12:58

فوجی کارروائی کے باوجود طالبان مذاکرات کے لئےتیار ہیں، پروفیسر ابراہیم

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ فوجی کارروائی کے باوجود طالبان حکومت سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات طالبان شوری کے رکن اعظم طارق نے ان سے رابطہ کیا اور مذاکرات ک حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ فوجی کارروائی کے باوجود طالبان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں، طالبان کا کہنا ہے اگر حکومت ان کے گرفتار ساتھیوں کے خلاف کارروائی بند کرے اور جنگ بندی کرے تو مذاکرات آگے بڑھ سکتے ہیں۔

پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ ہم طالبان نہیں صرف طالبان کمیٹی کے ممبر ہیں، مذاکرات میں حکومت کی جانب سے سرد مہری کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، فوجی آپریشن کے بعد بھی بات مذاکرات پر ہی آئے گی۔واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے کراچی اور پشاور میں سیکیورٹی فورسز پر پے درپے حملوں کے بعد حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔