پشاور:نواحی علاقہ ناصر باغ میں دھماکا، مشتبہ شخص ماراگیا

ہفتہ 22 فروری 2014 12:17

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) پشاور کے نواحی علاقے ناصر باغ میں دھماکے سے ایک مشتبہ شخص ماراگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق صبح سویرے تھانہ ناصر باغ کی حدود میں جمعہ خان خوڑ کے مقام پر دھماکا ہوا، جس سے ایک مشتبہ شخص ماراگیا۔ پولیس حکام کے مطابق معلوم کیا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص خودکش حملہ آور تھا یا بم نصب کرتے ہوئے ہلاک ہوا۔ پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :