پشاور میں سخت سیکیورٹی انتظامات میں 'صحت کا انصاف' مہم کا چوتھا مرحلہ جاری

ہفتہ 22 فروری 2014 11:45

پشاور میں سخت سیکیورٹی انتظامات میں 'صحت کا انصاف' مہم کا چوتھا مرحلہ ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے بچوں میں پولیو سمیت 9 وبائی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرنے کے لئے چلائی جارہی ‘صحت کا انصاف’ مہم کا چوتھا مرحلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

‘صحت کا انصاف’ مہم کے چوتھے مرحلے میں شہر اور گرد و نواح میں 5 سال سے کم عمر 6 لاکھ بچوں میں پولیو سمیت دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے لئے خصوصی ویکسی نیشن کی جارہی ہے، 3 یونین کونسلوں میں سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر مہم ملتوی کر دی گئی ہے، ویکسی نیشن کے چوتھے مرحلے میں رضاکاروں کی ٹیمیں گھر گھر جاکر ویکسی نیشن کررہی ہیں۔

صحت کا انصاف مہم کے دوران شہر میں امن کے قیام اور کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے 4 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی بھی سخت کر دی گئی ہے اور شہر میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے، اس کے علاوہ شہر میں موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی ہے جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :