چین سے 23انجنوں کی پہلی کھیپ اگلے ماہ پاکستان ریلوے کو ملے گی

جمعہ 21 فروری 2014 20:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 فروری ۔2014ء) چین سے 23انجنوں کی پہلی کھیپ اگلے ماہ پاکستان ریلوے کو فراہم کر دی جائے گی جنہیں مسافر ٹرینوں کے ساتھ لگایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلوے نے چین سے 58انجن خریدنے کا معاہدہ کیا ہے جو دو سال مرمت کی بنیاد پر فراہم کیے جائیں گے ۔ پہلے مرحلے میں اگلے ماہ 23انجن فراہم کر دئیے جائیں گے جنہیں مسافر ٹرینوں کے پرانے انجنوں سے تبدیل کر دیا جائے گا اور ان تمام پرانے انجنوں کی مرمت کی جائے گی۔ محکمہ ریلوے کے مطابق چین سے 58انجنوں کی فراہمی کے بعد مسافر ٹرینوں کے اوقات کار میں بہتری آئے گی ۔

متعلقہ عنوان :