درخت زمین کا زیور اور خوشگوار ماحول کیلئے انتہائی ضروری ہے ،عبید اللہ جان بابت،شجر کاری مہم میں نہ صرف درخت لگائے جائیں گے بلکہ ان کی دیکھ بھال بھی کی جائیگی،تقریب سے خطاب

جمعہ 21 فروری 2014 20:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 فروری ۔2014ء)صوبائی مشیر جنگلات و جنگلی حیات عبید اللہ جان بابت نے کہا ہے کہ درخت زمین کا زیور اور خوشگوار ماحول کیلئے انتہائی ضروری ہے شجر کاری مہم میں نہ صرف درخت لگائے جائیں گے بلکہ ان کی دیکھ بھال بھی کی جائیگی وہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں شجر کاری مہم کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم کی میں خود نگرانی کرونگا تعلیمی اداروں اور دفاتر میں بھی درخت لگائے جائیں گے انہو ں نے کہا کہ اس مرتبہ نہ صرف درخت لگائیں گے بلکہ ان کی دیکھ بھال بھی کی جائیگی شہریوں میں مفت درخت بھی تقسیم کریں گے صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ درخت لگاناحکومتی ذمہ داری ہی نہیں بلکہ اس میں سیاسی و سماجی تنظیموں اور عوامی کو بھی اپنا حصہ ڈالنا ہوگا میں اپنے فنڈز سے لورالائی یونیورسٹی میں اس حوالے سے شعبہ بھی تعمیر کراؤنگا انہوں نے کہا کہ غیر قانونی شکار کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائیگی خواہ وہ عرب باشندہ ہو یا با اثر شخصیت ‘قانون سب کیلئے برابر ہے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں جو بھی پرندوں کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث ہو گا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی انہوں نے کہا کہ جنگلات کی بے دریغ کٹائی کی اجازت نہیں دینگی میں نے تمام ڈی ایف اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں فرائض میں غفلت برتنے والے افسران و اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹا دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ امسال ہنہ اوڑک میں پاک فوج کے تعاون سے پچاس ایکڑ اراضی پر اکیس ہزار درخت لگائے جائیں گے عبید اللہ بابت نے کہا کہ جنگلات کے تحفظ اور شجر کاری مہم کی نگرانی کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں جن کی سربراہی ڈپٹی کمشنرز کریں گے جبکہ لائیو سٹاک‘جنگلات‘محکمہ پلاننگ کے ممبران بھی شامل ہونگے پشتونخوا میپ کے رکن صوبائی اسمبلی ولیم جان برکت نے کہا کہ ماحول کے تحفظ کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں میں ہر سال دو درخت ضرور لگاتا ہوں جبکہ اپنے خاندان کے افراد کو بھی کہا ہوا ہے کہ وہ شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیں انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم صرف درخت لگانے تک ہی نہیں ہونی چاہئے بلکہ درختوں کا تحفظ ان کی مناسب دیکھ بھال ضروری ہے جس کیلئے متعلقہ محکمے سمیت معاشرے کے تمام افراد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے انہوں نے اپنے فنڈز سے محکمہ کیلئے پندرہ لاکھ کی گرانٹ کا اعلان کیا سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات خدائے رحیم ایجبانی نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کا واحد ذریعہ ہی درخت ہیں جہاں زیادہ سبزہ ہو گا وہاں کا نہ صرف ماحول خوشگوار ہو گا بلکہ لوگ بھی صحت مند ہونگے انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم کو قومی فریضہ سمجھ کر بھرپور حصہ لینا چاہئے ڈی سی جنگلات و جنگلی حیات نیاز کاکڑ نے کہا کہ اس مرتبہ پورے شہر میں پودے لگائے جائیں گے شجر کاری مہم کو ہم نے چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے ہمارا عملہ دن رات مختلف شاہراہوں پر پودے لگا رہا ہے اور باقاعدگی سے پودوں کو پانی بھی دیا جائیگا انہوں نے شہریو ں سے اپیل کی کہ وہ درختوں کی دیکھ بھال کریں انہوں نے تقریب میں شرکت کرنے پر صوبائی مشیر جنگلات عبید اللہ جان بابت ایم پی اے ولیم برکت سیکرٹری خدائے رحیم ایجبانی و دیگر کا شکریہ ادا کیا تقریب میں اختر محمد سمندر خان قربان علی رینج فارسٹ افسر محمد خالد سمیت دیگر کی کثیر تعداد نے شرکت کی