لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان ،ایل ایس ای 25 انڈیکس16.50پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 4893.58 پربندہوا

جمعہ 21 فروری 2014 20:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 فروری ۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس16.50پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 4893.58 پربندہوا ۔ مجموعی طور پر111 کمپنیوں کا کاروبارہوا۔18کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، 12کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ81کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل27لاکھ98 ہزار800حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں لفارج پاکستان سیمنٹ کے15لاکھ59ہزارحصص۔بنک آف پنجاب لمیٹڈ(رائٹ)کے3 لاکھ46 ہزار حِصص۔جبکہ این آئی بی بنک لمیٹڈکے1 لاکھ42ہزار حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ اینگرو کارپوریشن لمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت8.66روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی پاکستان پٹرولیئم لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت3.10 روپے کم ہو گئی۔