طالبان نے دوران مذاکرات نہیں کہاکہ آئین کونہیں مانتے، رحیم اللہ یوسفزئی

جمعہ 21 فروری 2014 19:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21فروری۔2014ء) طالبان سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور سینئر صحافی رحیم اللہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ طالبان نے مذاکرات کے دوران نہیں کہاکہ وہ آئین کونہیں مانتے،طالبان آئین کے تحت ہی مذاکرات کے لیے تیار ہوئے تھے، انہوں نے بعد میں کہا کہ مذاکرات آئین اور قرآن و سنت کی روشنی میں کیے جائیں۔

(جاری ہے)

رحیم اللہ یوسف زئی کا مزید کہنا ہے کہ مذاکراتی عمل میں آئین، قرآن اور شریعت پر کوئی تعطل نہیں ہوا، حالیہ فضائی کارروائی کے بعد طالبان نے آئین کو نہ ماننے کی بات کی ہے، طالبان پہلے دہشت گردی کے واقعات کی ذمے داری قبول نہیں کرتے تھے، کراچی اور مہمند ایجنسی کے واقعات کی ذمے داری قبول کی تو حالات بدل گئے۔