برمنگھم :پاکستانی قونصلیٹ کا تالا کھل نہ سکا،2 گھنٹے بعد توڑنا پڑا

جمعہ 21 فروری 2014 17:47

برمنگھم(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء)برمنگھم میں پاکستانی قونصلیٹ حکام نے 2 گھنٹے کی تاخیر کے بعد تالا توڑ دیا۔

(جاری ہے)

برمنگھم میں پاکستانی قونصلیٹ کا تالا قونصلیٹ حکام کی بہت کوششوں کے باوجود نہیں کھل رہا تھا، شدید سردی میں قونصلیٹ کے اہلکار باہر دروازہ کھلنے کا انتظار کرتے رہے بعد ازاں قونصلیٹ حکام نے 2 گھنٹے بعد تالہ توڑ دیا۔ تاہم اب تک تالا نہ کھلنے کی وجہ پتا نہیں چل سکی۔