پتہ نہیں آپ کو میرے جانے کی جلدی کیوں ہے ۔۔۔؟، مصباح لحق ریٹائرمنٹ کے سوال پر غصے میں آگئے

جمعہ 21 فروری 2014 17:04

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ریٹائرمنٹ اور بعد کی مصروفیات کے حوالے سے سوال پر غصے میں آ گئے ۔

(جاری ہے)

صحافی کے سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہا کہ پتہ نہیں آپ کو میرے جانے کی جلدی کیوں ہے اور ہر مرتبہ یہی سوال پوچھا جاتا ہے ۔ جب تک کھیلوں گا پوری کمٹمنٹ سے کھیلوں گا ۔ ریٹائرمنٹ کے بعد میرے ذہن میں منصوبہ بندی ہے لیکن اسے منظر عام پر لانے کی ضرورت نہیں اور کب ریٹائرمنٹ لینی ہے یہ بھی نہیں بتا سکتا۔