بگ تھری کے بارے میں حتمی فیصلہ ہونے کے بعد باقی معاملات بھی طے کئے جائینگے ، نجم سیٹھی
جمعہ 21 فروری 2014 17:04
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ کے نشریاتی حقوق سمیت کئی اہم معاملات اسی وقت طے کیے جا سکیں گے جب بگ تھری کے بارے میں حتمی فیصلہ ہو جائے گا۔نجم سیٹھی نے برطانوی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ نشریاتی حقوق کے لیے براڈ کاسٹرز کا فیصلہ کرنے سے پہلے یہ طے کرنا ضروری ہے کہ پاکستانی ٹیم اگلے چھ آٹھ سال میں کن کن ٹیموں سے دو طرفہ سیریز کھیلے گی ابھی تو صورتِ حال غیر یقینی ہے۔
جب حالات واضح ہوں گے تبھی نشریاتی حقوق کے لیے پیشکشیں مانگی جائیں گی۔کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ غور طلب امر یہ ہے کہ اگر پاکستان کو مستقبل میں کوئی سیریز ہی نہیں ملتی تو پھر کیا ہوگا؟ ابھی اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ پاکستان کی دو طرفہ سیریز برقرار رہتی ہیں یا نہیں۔(جاری ہے)
ابھی تو شکوک و شبہات ہی ہیں کہ آئی سی سی کے دیگر ممالک کا پاکستان کے ساتھ کیا رویہ رہتا ہے کیونکہ اس وقت پاکستان تنہا کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے دوران ان کی بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں تاہم صورت حال اپریل میں واضح ہوگی۔نجم سیٹھی نے کہا کہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد چھ ماہ تک پاکستانی ٹیم کی کوئی بھی انٹرنیشنل مصروفیات نہیں ہیں، اسی وجہ سے پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کئی اہم معاملات کو اس وقت نہ چھیڑا جائے۔ اسی سلیکشن کمیٹی کو برقرار رکھا جائے۔ نیا چیف سلیکٹر مقرر نہ کیا جائے اور صرف دو ایونٹس کے لیے کوچ کی تقرری کی جائے، حالانکہ کوچ تلاش کرنے والی کمیٹی نے یہ کہا تھا کہ جو بھی کوچ ہو، وہ کم ازکم ایک سال کے لیے ہونا چاہیے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں بہت زیادہ تبدیلیاں ہونی چاہئیں تاہم لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ایک تبدیلی پر ہی میڈیا شور مچانا شروع کر دیتا ہے اور کرکٹ بورڈ کی بات سننے کے لیے کوئی بھی تیار نہیں ہوتا۔ میانداد کا معاملہ سب کے سامنے ہے اگر پاکستان کرکٹ بورڈ مزید کسی سینئر افسر کو فارغ کرتا ہے یا وہ استعفیٰ دیتا ہے تو ٹی وی چینلز شورمچانا شروع کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ سابق کرکٹرز جو پہلے بورڈ میں ہوا کرتے تھے اب باہر بیٹھے ہیں اور دوبارہ بورڈ میں آنا چاہتے ہیں ٹی وی چینلز دیکھ لیں آپ کو اندازہ ہوجائے گا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ جن لوگوں کو نکالا جائے ان کی جگہ لینے والے ان سے زیادہ قابل ہیں یا نہیں؟مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.