امریکی کرنسی مارکیٹ میں یورو اور پونڈ کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں تیزی دیکھی گئی

جمعہ 21 فروری 2014 16:24

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) امریکی کرنسی مارکیٹ میں یورو اور پونڈ کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں تیزی دیکھی گئی۔

(جاری ہے)

نیو یارک میں امریکی ڈالر کی یورو کے مقابلے میں شرح تبادلہ 1.3733 ڈالر فی یورو سے مستحکم ہوکر 1.3718 ڈالر فی یورو جبکہ پونڈ کے مقابلے میں 1.6680 ڈالر فی پونڈ سے بڑھ کر 1.6653 ڈالر فی پونڈ ہوگئی۔ دوسری جانب ڈالر اور یورو کی نسبت ین کی صورتحال میں بہتری دیکھنے میں آئی۔ ڈالر ین کے مقابلے میں بدھ کی شرح 102.32 ین فی ڈالر پر مستحکم جبکہ یورو 140.50 ین فی یورو سے گر کر 140.37 ین فی یورو کی سطح پر چلا گیا۔ مارکیٹ کا اقتصادی یورو زون پر چیزنگ منیجرز انڈیکس فروری میں 52.7 پوائنٹس پر آگیا ہے جوکہ جنوری میں 52.9 پوائنٹس رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :