ایف بی آر نے چینی کی پیداوار کا جائزہ لینے کیلئے سندھ کی تمام شوگر ملز میں اپنے افسران تعینات کردیئے

جمعہ 21 فروری 2014 16:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) ایف بی آر نے چینی کی پیداوار کا جائزہ لینے کیلئے سندھ کی تمام شوگر ملز میں اپنے افسران تعینات کردیئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی کی پیداوارپرنظر رکھنے کیلئے سندھ کی تمام اٹھائیس شوگرملوں پرایف بی آر نے اپنے افسران تعینات کردیئے۔

(جاری ہے)

شوگر ملوں کے مالی کھاتوں میں سنگین گھپلوں پرلارج ٹیکس پئیر یونٹ نے افسران کو یومیہ رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 2013 میں شوگر ملوں کی ٹیکس ادائیگی پر ریفنڈ 154فیصد رہا۔ ٹیکس ریفنڈ چھپن کروڑ دس لاکھ روپے وصول کیا گیا جبکہ ٹیکس ادائیگی صرف 36 کروڑ چالیس لاکھ روپے کی گئی تھی۔ ریونیو میں کمی کی بڑی وجہ چینی کی قیمت میں کمی بتائی گئی ہے۔ جو نومبر 2011میں فی کلو88روپے سے فی کلوپچاس روپے تک گرگئی۔

متعلقہ عنوان :