آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مشترکہ طور پر 2017ء رگبی لیگ ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے

جمعہ 21 فروری 2014 16:13

میلبورن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) رگبی لیگ انٹرنیشنل فیڈریشن نے 2017ء میں شیڈول رگبی لیگ ورلڈ کپ کی میزبانی مشترکہ طور پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو سونپ دی۔ دونوں ممالک تیسری بار ایک ساتھ میگا ایونٹ کی میزبانی کریں گے اس سے قبل دونوں ممالک 1968ء اور 1977ء میں منعقدہ ورلڈ کپ کی میزبانی کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

آر ایل آئی ایف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق میگا ایونٹ کی میزبانی کیلئے جنوبی افریقہ بھی دوڑ میں شامل تھا تاہم تمام اراکین کی مشاورت کے بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو میگا ایونٹ کی میزبانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ میگا ایونٹ کا کامیاب اور یادگار انعقاد ممکن ہو سکے، امید ہے کہ دونوں ممالک ہماری توقعات پر پورا اتریں گے۔

ایونٹ کے کوالیفائنگ ٹورنامنٹس کے حوالے سے تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ 2017ء میں شیڈول میگا ایونٹ میں آسٹریلوی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کیلئے میدان میں اترے گی۔

متعلقہ عنوان :